ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں یکم مارچ کو ہوگی محکمہ ہوم گارڈز میں بھرتی کی کاروائی

ضلع شمالی کینرا میں یکم مارچ کو ہوگی محکمہ ہوم گارڈز میں بھرتی کی کاروائی

Tue, 26 Feb 2019 20:48:27    S.O. News Service

کاروار26؍فروری (ایس او نیوز) ضلع میں خالی پڑی ہوئی 182مرد ہوم گارڈز کی اسامیوں کے لئے ہوم گارڈز ٹریننگ سینٹر اورضلع کاونسلنگ دفتر کی طرف سے یکم مارچ کوبراہ راست بھرتی کی جائے گی۔

ہوم گارڈز میں بھرتی کی کارروائی دیویکر کامرس کالج کے روبرو واقع ہوم گارڈز دفتر کے احاطے میں صبح دس بجے شروع ہوگی۔ایسے خواہشمندجن کی عمر20سال پوری ہوچکی ہو، آدھار کارڈ، ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ، ٹی سی، میڈیکل فٹنس سرٹفکیٹ اور حالیہ دنوں میں اتاری گئی 2تصویروں کے ساتھ بھرتی کی کارروائی میں شامل ہونے کے لئے متعلقہ مقام پر پہنچ جائیں۔

ضلع کے مختلف مقامات پرخالی اسامیوں کی تعداد یوں ہے: کاروار 19،چنڈیا 18، ملّاپور 12، انکولہ 12، گوکرن 12، کمٹہ 14، ہوناور 10، بھٹکل 13، سداپور 11، سرسی9، منڈگوڈ 10، یلاپور 14، ہلیال 14، دانڈیلی 4 اور جوئیڈا10۔

مزید معلومات کے لئے فون نمبر -226361 08382  پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔


Share: